• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خادم رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کردیا: فواد چوہدری

خادم رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کردیا: فواد چوہدری

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کو حراست میں لینے کے بعد فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کردیا گیا ہے، تحریک لبیک کی جانب سے 25 نومبر کی احتجاجی کال واپس نہ لینے کی وجہ سے اس کارروائی کی ضرورت پیش آئی کیوں کہ عوام کی جان و مال اور املاک کی حفاظت کرنا حکومت کا اولین فریضہ ہے۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ تحریک لبیک عوام کی جان و مال کے لیے خطرہ بن گئی ہے اور مذہب کی آڑ لے کر سیاست کر رہی ہے، موجودہ کارروائی کا آسیہ بی بی کے مقدمے سے کوئی تعلق نہیں، صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے، عوام پرامن رہیں اور حکام سے مکمل تعاون کریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply