• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چینی قونصل خانے پر حملے کے پیچھے اسلم اچھو کا ہاتھ ہونے کا انکشاف

چینی قونصل خانے پر حملے کے پیچھے اسلم اچھو کا ہاتھ ہونے کا انکشاف

کراچی میں واقع چینی قونصل خانے پر حملے کے پیچھے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے کمانڈر اسلم اچھو کا ہاتھ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلم اچھو چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث ہے اور وہ نئی دہلی کے میکس اسپتال میں زیر علاج ہے۔خیال رہے کہ کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کیلئے آنے والوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ایک حملہ آور کی شناخت رزاق کے نام سے ہوئی جو خاران کا رہائشی ہے جب کہ دوسرے کی شناخت ازل خان مری عرف سنگت دادا اور تیسرے حملہ آور کی شناخت رئیس بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے کے قریب 3 دہشت گردوں نے چینی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم گارڈز کے روکنے پر انہوں نے فائرنگ کردی، جس پر قونصلیٹ پر تعینات سیکیورٹی گارڈز نے بھی جوابی فائرنگ کی، اس دوران دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔پولیس چیف کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کرکے ان کے قبضے سے خودکش جیکٹس، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی بھی ہوا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply