• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ماڈل ٹاؤن کیس نئی جےآئی ٹی:شہباز شریف کا سپریم کورٹ رجسٹری میں پیش ہونے کا امکان

ماڈل ٹاؤن کیس نئی جےآئی ٹی:شہباز شریف کا سپریم کورٹ رجسٹری میں پیش ہونے کا امکان

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں نئی جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کے معاملے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش کیا جانے کا امکان ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ نے میاں نواز شریف اور شہباز شریف سمیت لیگی قیادت کے دیگر 139 افراد کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی کیس میں پیشی کے لیے نوٹس نیب لاہور کو موصول ہوا تھا، جس کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply