• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چینی قونصلیٹ پر حملہ دہشت گردوں کا بزدلانہ عمل تھا، شاہ محمود قریشی

چینی قونصلیٹ پر حملہ دہشت گردوں کا بزدلانہ عمل تھا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی پر آنچ نہیں آنے دیں گے، چینی قونصلیٹ پر حملہ دہشت گردوں کا بزدلانہ عمل تھا۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نے چینی قونصلیٹ پر حملے کی کوشش کرنے والے تینوں حملہ آور مارے گئے اور چینی عملہ محفوظ ہے۔انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ قوتیں ملک میں امن نہیں چاہتیں۔شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ حملے کے وقت 21 چینی قونصلیٹ میں موجود تھے جو تمام محفوظ ہیں اور حملے کے بعد چینی قونصل جنرل سے بات ہوئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ چینی وزیر خارجہ سے رابطہ کریں گے جبکہ چینی سفیر سے رابطہ ہوچکا ہے جو پاکستان کی کارروائی سے مطمئن ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اپنے عزائم میں ناکام ہوں گے، ملک دشمن قوتیں ترقی کا عمل روکنا چاہتی ہیں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کو حملے سے متعلق اطلاعات دے دی گئی ہیں تاکہ چینی وزارت خارجہ کو آگاہ کرتے ہوئے انہیں اعتماد میں لیا جائے۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پہلی ترجیح قیمتی جانوں کا تحفظ تھا، حملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply