ڈیم بنانے سے کوئی نہیں روک پائے گا، چیف جسٹس

لندن: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے انہیں ڈیم بنانے سے کوئی نہیں روک پائے گا، دریائے سندھ پر بیسیوں ڈیم بنیں گے۔لندن میں فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کا کوئی سیاسی مقصد نہیں، ریٹائرمنٹ کے بعد انسانی حقوق کے لئے کام کروں گا۔لندن میں بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے پہلا فنڈ ریزنگ پروگرام منعقد کیا گیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے خصوصی خطاب کیا اور کہا ملک میں 40 سال سے ڈیم کیوں نہیں بنے؟ غفلت کس نے کی؟انہوں نے کہا کہ انہیں ڈیم بنانے سے کوئی نہیں روک پائے گا، کہتے ہیں کہ دریائے سندھ پر ڈیم نہیں بننے دیں گے، دریائے سندھ پر بیسیوں ڈیم بنیں گے۔چیف جسٹس نے کہا کوئٹہ میں ڈیڑھ ہزار یا 2 ہزار فٹ گہرائی میں پانی ہے، کہا ان کا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے، ریٹائرمنٹ کے بعد انسانی حقوق کے لئے کام کروں گا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آج ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو پاکستان سے عشق کرتے ہوں، قائداعظم محمد علی جناح پاکستان کے عاشق تھے۔فنڈریزنگ ڈنر کی تقریب سے خطاب میں مزید کہا کہ انہوں نے پچھلے ڈیڑھ سال میں پاکستان میں اتنی ناانصافی دیکھی ہے کہ وہ سکون سے سو نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ عہدے سے رخصت ہوا تو واحد مقصد فلاح انسانیت ہوگا، پاکستان کے وجود کی بقاء کے لئے کام کرتا رہوں گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply