خبردار! گوگل پر یہ چیزیں کبھی سرچ نہ کریں

گوگل معلومات کی دستیابی کے حوالے سے بے انتہا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، لیکن وہیں اس پر موجود کچھ معلومات ایسی بھی ہیں جن سے ماہرین دور رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ چیزوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جنہیں گوگل پر تلاش کرنا نقصاندہ ثابت ہوسکتا ہے۔ پہلے نمبر پر کھٹمل کے بارے میں گوگل پر سرچ نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق گھر میں کھٹمل ہوجائیں تو لوگ ان سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے ہر طریقہ آزماتے ہیں، اور بعض اوقات ان طریقوں کی تلاش میں گوگل کا سہارا بھی لیتے ہیں۔ لیکن گوگل پر بیڈ بگز (کھٹمل) کو سرچ کرنا آپ کو وہم میں مبتلا کرسکتا ہے۔ گوگل پر موجود معلومات لوگوں کو اس بات پر بھی قائل کرسکتی ہے کہ 6 ٹانگوں والا یہ کیڑا آپ کے بستر میں چھپا ہوا ہے، چاہے ایسا نہ بھی ہو۔

Advertisements
julia rana solicitors

اکثر ریستورانوں کی ناقص کارکردگی کے باعث کھانوں میں کچھ ایسی چیزیں نکل آتی ہیں کہ دیکھ کر ہمیشہ کے لیے دل اچاٹ ہوجائے۔ اگر آپ ان چیزوں سے جڑے واقعات کو پڑھیں تو آئندہ باہر کھانے کا سوچیں گے بھی نہیں۔ اگر آپ کسی زبان کو سمجھنے کے لیے گوگل کا سہارا لیتے ہیں تو اس سے گریز کریں کیونکہ زیادہ امکان یہی ہے کہ آپ کے جملے کا مطلب بالکل بدل جائے گا۔ انٹرنیٹ پر بے شمار جعلی اینٹی وائرس ایپلی کیشنز اور سافٹ ویئرز موجود ہیں، اگر آپ کسی مستند ایپ یا سافٹ وئیر کی تلاش میں ہیں تو زیادہ امکان یہی ہوگا کہ اس کوشش میں آپ میل ویئر یا وائرسز انسٹال کرلیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply