سوشل میڈیا اسٹار شام ادریس نے منگنی کرلی

یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے شام ادریس نے اپنی قریبی دوست فروگی سے منگنی کرلی۔تفصیلات کے مطابق ویڈیوز میں ساتھ کام کرکے عوام کو لطف اندوز کرنے والے دونوں سوشل میڈیا اسٹارز نے منگنی کرلی ہے اور اس بات کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہی کیا۔شام ادریس نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ہم نے منگنی کرلی ہے اور زندگی کا نیا باب شروع کرنے جارہے ہیں۔  شام ادریس نے تو ٹویٹ کی ہی مگر اس خوشی کے موقع پر فروگی سے بھی نہیں رہا گیا اور انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی ٹویٹر پیغام میں آگاہ کردیا۔شام نے فروگی کو شادی کی پیشکش کیسے کی؟ ویڈیو میں ملاحظہ کریں۔

اس سے قبل ان دونوں سوشل میڈیا اسٹارز نے نقلی شادی کا شوشہ چھوڑا تھا جس پر انہیں سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے خوب تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

شام اور فروگی دونوں کی جانب سے کئے گئے اس اعلان کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply