• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چار گیندوں پر چار چھکے، بین اسٹوکس کے زخم آج بھی تازہ

چار گیندوں پر چار چھکے، بین اسٹوکس کے زخم آج بھی تازہ

آپ کو یاد ہوگا کہ ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کارلوس بریتھویٹ نے ورلڈ ٹی ٹوینٹی 2016 کے فائنل میچ میں انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو 4 گیندوں پر 4 چھکے جَڑ کر ورلڈکپ اپنے نام کیا تھا۔ اس ایونٹ کا فائنل بھارتی شہر کوکلتہ کے ایڈن گارڈن گراؤنڈ پر کھیلا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ان دنوں ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم بھارت کے دورے پر موجود ہے جہاں 4 نومبر کو اسی میدان پر بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچ کھیلا گیا۔ اس میچ میں بین اسٹوکس کو 4 قرارے چھکے رسید کرنے والے بلے باز بھی موجود تھے تاہم وہ کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے اور ان کی ٹیم شکست سے دو چار ہوگئی۔کارلوس بریتھویٹ اپنی ٹیم کیلئے محض 4 رنز اسکور کرسکے اور کلدیپ یادیو کا شکار بنے، اس موقع پر آئی پی ایل فرینچائز ممبئی انڈینز کی جانب سے ایک ٹویٹ کی گئی جس میں لکھا تھا کہ آخری مرتبہ جب بریتھویٹ اس میدان پر کھیلے تھے تو انہوں نے بین اسٹوکس کو آخری اوور میں 4 گیندوں پر 4 چھکے رسید کئے، کسی کو یاد ہے؟

یقیناً یہ ایک ایسا ٹویٹ تھا جسے بین اسٹوکس باآسانی نظرانداز کرتے اور اس پر کوئی ردعمل نہ دیتے مگر انگلینڈ کے اس دلیر آل راؤنڈر نے اس ٹویٹ کا جواب دیا اور کرکٹ شائقین کے دل جیت لئے۔

اسٹوکس نے ممبئی انڈینز کی ٹویٹ کا جواب ‘جی ہاں’ کرکے دیا، یاد رہے بین اسٹوکس نے ایک موقع پر کہا تھا کہ جب ورلڈ ٹی ٹوینٹی 2016 کے فائنل میں آخری اوور میں مجھے کارلوس بریتھویٹ کے ہاتھوں لگاتار چار چھکے پڑے تھے تو ایسے لگا تھا جیسے میری ساری دنیا ہل گئی ہو۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیر جو بھی ہوا ہو اس مایہ ناز آل راؤنڈر نے ہار نہیں مانی اور انگلینڈ کی جانب سے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی کئی فتوحات میں اپنا حصہ ملایا اور امید کرتے ہیں کہ اسٹوکس مستقبل میں بھی اپنی کارکردگی کے ذریعے کرکٹ شائقین کے دل جیتتے رہیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply