لز ٹرس کی جیت کے اعلان پر پریتی پٹیل کا استعفٰی

(نامہ نگار/فرزانہ افضل) برطانیہ کی ہوم سیکرٹری پریتی پٹیل نے آج سوموار 5 ستمبر 2022 کو دوپہر میں اپنا استعفیٰ پرائم منسٹر بورس جانسن کو دے دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ استعفٰی آج صبح لز ٹرس کے بطور برطانوی وزیراعظم اور کنزرویٹو پارٹی کی لیڈر کے انتخاب کے اعلان کے فوراً بعد دیا گیا۔ پریتی پٹیل اپنے استعفٰی میں بورس جانسن کو لکھا کہ وہ اپنے جانشین کی تقرری تک ہوم سیکرٹری کے عہدے پر کام کریں گی ، جس پر وہ گزشتہ تین سال سے فائز تھیں ، اس کے بعد وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہو کر بینک بینچز پر واپس آ جائیں گی۔ پریتی پٹیل نے کہا کہ وہ لز ٹرس کو اپنی نئی  لیڈر کی حیثیت سے مبارک باد دیتی ہیں اور ان کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ لز کے باضابطہ طور پر پرائم منسٹر کا عہدے کا چارج سنبھالنے اور نئے سیکرٹری کی تقرری کے بعد بیک بینچز سے اور اپنے حلقے ویتھم سے ملک اور عوام کی خدمت کا انتخاب کرتی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پریتی پٹیل کو بورس جانسن نے جولائی 2019 میں ہوم سیکریٹری کے عہدے پر مقرر کیا تھا۔ پریتی پٹیل نے پولیس کی اصلاحات اور امیگریشن پالیسی متعارف کروائیں اور مجرموں کو سخت سزاؤں کے قوانین پالیسیاں بھی بنائیں۔ پریتی پٹیل نے کہا ہے بیک بینچز سے بھی انکے بنائے ہوئے ان تمام قوانین کی حفاظت کے لیے لڑتی رہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply