ابو ظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ابوظہبی میں ہوگا۔ کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ورلڈ کپ سے قبل ون ڈے ٹیم کو ٹریک پر لانا ہوگا۔ گزشتہ چار سالوں میں پاکستان نیوزی لینڈ سے کوئی ون ڈے میچ نہیں جیت سکا۔ابوظبی میں سیریز ٹرافی کی رونمائی ہوئی۔ پہلا معرکہ ابوظبی کے زیداسٹیڈیم میں ہوگا۔ لائیو ایکشن سہ پہر چار بجے شروع ہوگا۔کپتان سرفرازاحمد کہتے ہیں کہ ورلڈکپ سے قبل مومنٹم بنانا چاہتے ہیں۔گزشتہ بارہ میچوں میں کیویز گیارہ میں فاتح جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔ گرین شرٹس ایک میچ نہ جیت سکے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں