ٹھگز آف ہندوستان بالی وڈ کی  مہنگی ترین  فلم

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ٹھگز آف ہندوستان بالی وڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی۔ بالی وڈ میں باہوبلی2 ڈھائی سو کروڑ ( 250) بجٹ کے ساتھ بالی وڈ کی اب تک کی مہنگی ترین فلم تھی، تاہم اب ٹھگز آف ہندوستان باہوبلی2 کا ریکارڈ توڑتے ہوئے سوا تین سو کروڑ (325) بجٹ کے ساتھ بالی وڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج بینر تلے بننے والی فلم ٹھگز آف ہندوستان میں اداکار عامر خان فرنگی نامی ٹھگ اور امیتابھ بچن خدا بخش عرف آزاد نامی قزاق کا کردار نبھا رہے ہیں ، جبکہ اداکارہ کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔ فلم کے مناظر کی عکسبندی میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے پروڈیوسرز  نے اس فلم پر پانی کی طرح پیسہ لگایا ہے جس کے بعد ٹھگز آف ہندوستان بالی وڈ کی اب تک کی مہنگی ترین فلم بن گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کو باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے کے لئے ایک دن میں 50 کروڑ کمانے ہوں گے۔ دوسری جانب فلم کی لاگت پوری کرنے کے لئے یش راج فلمز  کمپنی فلم کا ٹکٹ 10 فیصد مہنگا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے  جس کے بعد ٹھگز آف ہندوستان کا ٹکٹ فلم  سنجو سے بھی مہنگا ہوجائے گا۔ فلم رواں ماہ 8 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply