ماہرہ کا فیس بک اور گوگل ہیڈکوارٹر کا دورہ

ماہرہ خان کا نام ان نامور اداکارائوں میں سرفہرست ہے جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتی ہیں، وہ اس وقت امریکا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے گوگل اور فیس بک ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ ماہرہ خان شوکت خانم ہسپتال برائے کینسر کی سفیر ہیں اور مختلف تقاریب میں اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ہسپتال کے لئے فنڈز جمع کرنے کے لئے بھی خدمات انجام دیتی ہیں۔ اداکارہ اس وقت امریکا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے شوکت خانم ہسپتال کی سفیر کی حیثیت سے فیس بک ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر لی گئی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں سے بھی شیئر کیں۔ تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے شوکت خانم ہسپتال، فیس بک اور گوگل کا بھی شکریہ ادا کیا جو کافی عرصے سے لوگوں میں آگاہی اور شعور بیدار کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔ دوسری جانب فیس بک اور گوگل ہیڈ کوارٹر میں ماہرہ خان نے انٹرویو بھی دیا۔ واضح رہے کہ ماہرہ خان پاکستان کی پہلی اداکارہ ہیں جنہیں فیس بک اور گوگل ہیڈکوارٹر کا دورہ کرنے کا موقع ملا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply