سرخ رنگ دوبارہ زندہ ہونے کی نشانی، سونالی

بالی وڈ کی سابق اداکارہ سونالی بیندرے اس وقت کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جس کے باعث وہ گزشتہ کئی عرصے سے ذہنی دبائو کا شکار ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے نیویارک میں منعقد ہونے والے برائیڈل شاور کی تقریب میں شرکت کی، جو رواں ماہ امریکی گلوکار نک جونس سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں۔ پریانکا کے برائیڈل شاور میں سونالی بیندرے نے طویل عرصے بعد سرخ رنگ کا جوڑا زیب تن کیا، جس کی تصویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ سونالی بیندرے نے سب سے پہلے پریانکا کی شادی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور پھر لکھا کہ مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے کہ میں نے دوبارہ سرخ رنگ پہنا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ میں مینشن کیا کہ سرخ رنگ دوبارہ زندہ ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔ تصویر میں سونالی بیندرے کے ہمراہ پریانکا چوپڑا اور سابق اداکارہ نیتو سنگھ بھی موجود ہیں۔ سونالی نے پریانکا کے برائیڈل شاور کی تقریب کو ایک شاندار شام قرار دیا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply