• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ہر مسئلے میں فوج کو گھسیٹنا افسوسناک ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

ہر مسئلے میں فوج کو گھسیٹنا افسوسناک ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آسیہ بی بی کا کیس قانونی معاملہ ہے اور ہر مسئلے میں فوج کو گھسیٹنا افسوسناک ہے۔ سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ  آسیہ بی بی کا کیس گزشتہ 10 برس سے عدالتوں میں چل رہا ہے اور یہ قانونی معاملہ ہے، بہتر ہوگا کہ آسیہ مسیح کے معاملے میں قانونی عمل کو مکمل ہونے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف مذہبی جماعتوں نے دھرنا دیا، فوج کو ہر معاملے میں گھسیٹنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں کا حضور پاک ۖ سے محبت کا رشتہ ہے اور اس رشتے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، اسلام ہمیں امن، درگزر اور محبت کا درس دیتا ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان پچھلی 2 دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے، آئین اور قانون کے احترام کے ساتھ فوج کے خلاف بیانات سے گریز کیا جائے، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے قریب ہیں اور ہماری توجہ نہ ہٹائی جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply