• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مسیحی وفد سے ملاقات کی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مسیحی وفد سے ملاقات کی

مشرق وسطیٰ اہم اسلامی ریاست سعودی عرب میں مسیحی برادری کے ایجنلی فرقے کے ایک وفد نے دارالحکومت ریاض میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں بسنے والی مسیحی آبادی کا ایک وفد ان دنوں مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہے، عیسائیوں کے ایک فرقے ایجنلی کے وفد نے سعودی ولی عہد بن سلمان سے ملاقات کے دوران مذہبی روادری کے حوالے سے گفتگو کی۔عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایجنلی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر بالخصوص مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کے خاتمے، برداشت، روادری امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلم امہ اور مسیحی برادری کو مشترکا طور پر کام کرنا ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ انجیلی عیسائیوں کے الگ سفارت خانے ہیں جبکہ دنیا کے 85 ممالک میں نمائندہ دفاتر اور 160 مملکتوں میں سرگرمیاں موجود ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں بسنے والے انجیلی عیسائی اسرائیل کے حامی و مددگار ہیں، جو اسرائیل کی سیاسی، اخلاقی اور مالی امداد میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply