• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یہ کیسے ہو سکتا ہے کوئی آئی جی وفاقی وزیر کا ٹیلیفون نہ اٹھائے ؟ فواد چوہدری

یہ کیسے ہو سکتا ہے کوئی آئی جی وفاقی وزیر کا ٹیلیفون نہ اٹھائے ؟ فواد چوہدری

فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بیوروکریٹس سے حکومت چلانا ناقابل قبول ہے، تعلیمی اداروں میں منشیات بک رہی تھی، شہریار آفریدی نے بھی وزیراعظم سے آئی جی اسلام آباد کی شکایت کی تھی۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ کیسے ہو سکتا ہے کوئی آئی جی وفاقی وزیر کا ٹیلیفون نہ اٹھائے ؟ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت ہو رہی ہے، آئی جی اسلام آباد کوئی کارروائی نہیں کر رہے۔انہوں نے کہا چیف ایگزیکٹو آئی جی نہیں، وزیراعظم ہیں، وزیراعظم آئی جی کو معطل نہیں کر سکتا تو پھر الیکشن کا کیا فائدہ ؟ آئی جی نے فون نہیں سننا تو پھر بیوروکریٹس کی حکومت قائم کر دیں، بیورو کریسی حکومتی پالیسی پر عملدرآمد نہیں کرتی۔فواد چودھری کا کہنا تھا عمران خان کا گھر قانون کے تحت بنا، اے پی سی این آر او کیلئے ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ ٹل چکا ہے، سٹیزن پورٹل میں ایک لاکھ سے زائد شکایات آئی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply