کتے کی سالگرہ پر آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا

چین میں ایک عورت نے اپنے کتے ڈو ڈو کی 10ویں سالگرہ کا شاندار جشن منایا، اپنے پالتو کتے سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے آسمان کو روشنیوں سے بھر دیا۔

چینی صوبے ہنان میں خاتون نے ایک ٹیم ہائیر کی، جس نے رات گئے آسمان پر ڈرونز سے زبردست لائٹ شو کا مظاہرہ کیا، اس منفرد جشن میں شہریوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی، اور کئی لوگوں نے ننھے کتے کو ہیپی برتھ ڈے بھی کہا۔

ڈرون شو 30 منٹ تک جاری رہا، جس میں 24 لاکھ روپوں سے زائد کا خرچہ آیا، ڈرون سے آسمان پر ڈوڈو کی تصاویر بھی بنائی گئیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

جہاں آسمان پر ڈرون شو ہو رہا تھا، وہیں نیچے ڈوڈو بھی تیارہو کر کیک کے ساتھ  اسٹائل میں کھڑا تھا، اس مہمان خصوصی کا فوٹوسیشن بھی کیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply