پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا عندیہ دے دیا۔ پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے تصدیق کردی ہے۔بلاول بھٹو زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا پیپلز پارٹی اپوزیشن آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گی؟ جس پر چیئرمین پی پی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان آل پارٹیز کانفرنس بلا رہے ہیں ہم ان کی جانب سے بلائی جانے والی اے پی سی میں ضرور شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمان کے مطابق اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس 6 نومبر کو ہوسکتی ہے، اور اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے کررہے ہیں، گزشتہ روز بھی سربراہ جے یو آئی (ف) نے نواز شریف سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ جاتی امرا میں ملاقات کرکے اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کی دعوت دی تھی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں