• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکی اداکار میتھیو پیری کی موت سے متعلق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بڑاانکشاف

امریکی اداکار میتھیو پیری کی موت سے متعلق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بڑاانکشاف

معروف امریکی اداکارمیتھیوپیری کی پراسرارموت بارےپوسٹ مارٹم رپورٹ میں بڑاانکشاف ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق54سالہ امریکی اداکارمیتھیوپیری لاس اینجلس میں اپنی رہائش گاہ پرواش روم کےٹب میں مردہ حالت میں پائےگئےتھے۔
اداکار کے پوسٹ مارٹم کے بعد جاری کی گئی تفصیلی میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کی موت انستھیزیا کی دوائی کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی جو ڈپریشن اور دماغی امراض کی صورت میں استعمال کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ میتھیو پیری نے ٹیلی ویژن سیریز ’’فرینڈز‘‘ میں’’چاندلر بنگ‘‘ کے اپنے مشہور کردار سے دُنیا بھر میں شہرت حاصل کی تھی، یہ سیریز 1994 میں شروع ہوئی جبکہ اس کا آخری سیزن 2004 میں نشر کیا گیا تھا۔
اس سیریز نے عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کی اور درجنوں ایوارڈز بھی اپنے نام کیے جبکہ اس کےتمام اداکاروں کوبھی سیریزمیں اپنےکرداروں کی وجہ سےہی شہرت ملی۔
سیریز’’فرینڈز‘‘ کی کہانی چھ دوستوں روس، مونیکا، چاندلر، فیبی، ریچل اور جوئی کے گِرد گھومتی ہے، سیریز میں مونیکا اور روس بہن بھائی تھے، ریچل مونیکا کے کالج کی سہیلی تھی جبکہ چاندلر اور روس روم میٹ تھے اور فیبی مونیکا کی روم میٹ رہ چکی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply