کراچی میں لوکل ٹرین چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی میں لوکل ٹرین چلانے کا فیصلہ کرلیا گیاوفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مزدوروں کیلئے عمران خان کا کیا گیا وعدہ پورا ہو گیا، یہ 60 دنوں میں چھٹی ٹرین ہےشیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ100دنوں میں10 ٹرینیں چلانے کا وعدہ پورا کریں گے، میانوالی، لاہور اور سکھر ایکسپریس کے بعد سندھ کا رخ ہے۔وفاقی وزیر نے عوام کو مزید خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ دھابیجی، لانڈھی اور کراچی کے درمیان ٹرین چلے گی، جس کے بعداگلے مرحلے میں کراچی حیدر آباد شٹل ٹرین چلائیں گے۔وزیر ریلوے نے میڈیا کو بتایا کہ ٹرین چلانے کا مقصد مزدوروں کےلئے آسانیاں پیدا کرناہے، اور ٹرین چلانے کا مقصد کراچی کی سڑکوں سے رش ختم کرنا ہےصدر مملکت عارف علوی ٹرین سروس کا افتتاح کریں گے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply