نیب نے سابق وزیراعظم اور ان کے بیٹوں کو طلب کرلیا

لاہور(نمائندہ خصوصی )قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے دونوں صاحبزادوں کو العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں جمعہ (18 اگست) کو طلب کرلیا۔گذشتہ روز (16 اگست کو) نیب حکام نے ڈان کو اس بات کی تصدیق کی کہ نواز شریف اور ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کو لاہور میں تفتیش کاروں کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔نیب عہدیدار کے مطابق دیگر متعدد مقدمات میں سے یہ پہلا مقدمہ ہوگا جس کی تحقیقات کا آغاز نیب کرے گا اور اس کے نتائج شریف خاندان کی سیاست کے ساتھ ساتھ طویل عرصے تک ملکی سیاسی منظرنامے پر بھی برقرار رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ یہ کیس 11 اگست کو نیب راولپنڈی کے حوالے کیا گیا جبکہ شریف خاندان کے افراد کو طلب کرنے کا فیصلہ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے لیا۔آزاد مبصرین کہتے ہیں کہ شریف خاندان کے خلاف کرپشن کیسز کی یہ تحقیقات آنے والے وقتوں میں پاکستان میں احتساب کا معیار طے کرسکتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply