عمران خان انتخابی مہم کی قیادت کے لیے تیار

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی انتخابی مہم کی قیادت سنبھالنے کیلئے سڑکوں پر آنے کو تیار ہیں، ڈاکٹرز نے عمران خان کو سیاسی سرگرمیوں کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے۔

سابق وزیراعظم پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے، عمران خان براہ راست انتخابی جلسوں میں شریک ہوں گے، کل انتخابی مہم کیلئے اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔عمران خان نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سیاسی قیادت کو انتخابی جلسوں کے شیڈول کی تیاری کی ہدایت جاری کر دی ہے۔مہم کے آغاز کے حوالے سے عمران خان کا خطاب بڑی سکرینوں پر دکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جنوبی پنجاب کے اضلاع میں چیئرمین پی ٹی آئی کا خطاب بڑی سکرینوں پر دکھایا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سابق وزیراعظم عمران خان کا خطاب شام 6 بجے دکھایا جائے گا، جنوبی پنجاب کے اضلاع میں بڑی سکرینوں پر خطاب دکھانے کے مقامات کا اعلان کر دیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply