• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاک،سری لنکا ٹی 20 میچ کراچی میں بھی کھیلا جائے،میئر کراچی

پاک،سری لنکا ٹی 20 میچ کراچی میں بھی کھیلا جائے،میئر کراچی

کراچی(اپنے نمائندہ سے)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کو "نیک شگون" قرار دیتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے سیریز کا ایک میچ کراچی میں منعقد کرانے کا مطالبہ کردیا۔گذشتہ روز اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے قحط کا خاتمہ خوش آئند ہے، لہٰذا وقت آگیا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر میں بھی آنے والی سیریز کا ایک میچ کرایا جائے۔یاد رہے کہ کراچی کے مشہور نیشنل اسٹیڈیم نے سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے اور ٹیسٹ میچ کی میزبانی جنوری اور فروری 2009 میں کھیلی جانے والی سیریز کے دوران کی تھی۔مارچ 2009 میں لاہور ٹیسٹ کے تیسرے روز قذاقی اسٹیڈیم کے نزدیک سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد یہ سیریز پاکستان میں ہونے والی آخری انٹرنیشنل سیریز ثابت ہوئی تھی۔کراچی میں میچ کے انعقاد کی صورت میں میئر کراچی نے کھلاڑیوں اور حکام کے لیے،فول پروف، سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی۔کھلاڑیوں کو پاکستان بھیجنے پر رضامندی کا اظہار کرنے پر وسیم اختر نے سری لنکن کرکٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے کرکٹ سے محبت کرنے والے شہری مہمانوں پر اپنی محبت نچھاور کریں گے جو ماضی کو بھلا کر مقبول کھیل کے دوبارہ احیاء میں پاکستان کی مدد کررہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply