• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کیلئے تحقیقات کا آغاز

شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کیلئے تحقیقات کا آغاز

اسلام آباد(بیورو چیف) پاناما پیپرز کیس کے سلسلے میں شریف خاندان کے مالی اثاثوں کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے فیصلے کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سبکدوش ہونے والے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف چار ریفرنسز قائم کرنے کے لیے نئی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ بیورو نے بظاہر سپریم کورٹ کی جانب سے مذکورہ ریفرنسز کو 6 ماہ کے مقررہ وقت کے دوران دائر کرنے کے حوالے سے کسی بھی قسم کا بیان دینے سے گریز کیا۔ذرائع کے مطابق نیب نے دو ریفرنس لاہور اور راولپنڈی کے ریجنل ڈائریکٹوریٹس کو سونپ دیئے ہیں اور یہ ریفرنسز راولپنڈی اور اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں فائل کیے جائیں گے۔
31 جولائی کو ایک اجلاس کے دوران نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے شریف خاندان کے لندن اپارٹمنٹس اور سعودی عرب میں قائم اسٹیل مل، سابق وزیراعظم کے بچوں کے نام قائم کمپنیوں اور وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی تنخواہ سے زائد اثاثوں کے حوالے سے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی تھی۔ نیب لاہور کا ڈائریکٹوریٹ، لندن کے پارک لین میں قائم فلیٹس 16، 16 اے، 17 اور 17 اے کے حوالے سے ریفرنسز پر کام کررہا ہے اور اس حوالے سے ممکنہ ریفرنس نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم صفدر، صاحبزادوں حسن اور حسین نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف فائل کیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply