سینتیس برس بعد مسجد کا رخ ٹھیک کردیا گیا

انقرہ: ایک ایسی مسجد بھی ہے جس میں لوگ 37 برس تک غلط قبلہ رخ پر نماز ادا کرتے رہے۔

مسجد کو 1981 میں تعمیر کیا گیا تھا لیکن مسجد کا محراب اور منبر غلط سمت میں بنا دیا گیا تھا، جس کو 37  برس بعد امام مسجد کی نشاندہی پر ٹھیک کر دیا گیا ہے۔

The outside of the mosque in the village of Sugoren

ترکی میں واقع اس مسجد کی انتظامیہ یہ جاننے سے غافل رہی کہ  نمازی گزشتہ 37 برس سے غلط سمت میں نماز ادا کررہے ہیں۔

It is thought that the mistake was a relic from the old mosque meaning villagers may have been praying in the wrong direction for more than 37 years

اس بات کا انکشاف گزشتہ برس تعینات ہونے والے امام عیسیٰ کایا نے کیا اور فوری طور پر کعبے کا رخ درست کیا۔

ویڈیو دیکھیں:

انتظامیہ اور امام مسجد نے مشاورت کے بعد محراب کو نہ توڑنے کا فیصلہ کیا جبکہ نمازیوں کو درست سمت سے آگاہ کرنے کے لیے قالین پر سفید رنگ سے تیر کے نشانات بنا دیے تاکہ کعبۃ اللہ کی طرف منہ کر کے نماز ادا کی جائے۔

The interior of the mosque where worshippers have knelt in the wrong direction for decades

مسجد انتظامیہ کو یہ خدشہ تھا کہ اگر نمازیوں کو اس بات کا علم ہوا تو معاملہ خراب ہوسکتا ہے البتہ امام نے غلطی سے متعلق لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے قرآن و احادیث کی روشنی میں مسئلہ بیان کیا جس پر نمازیوں نے انہیں بہت سراہا۔

Advertisements
julia rana solicitors

Worshippers circle the Kaaba at Mecca which Muslims around the world point to in prayer

حکام نے تصدیق کی کہ مسجد کی تعمیر کے وقت انجینئر کی غلفت اور لاپرواہی کی وجہ سے محراب بنانے میں غلطی ہوئی جسے اُس نے چھپا کر رکھا۔

The mosque in Sugoren, in the western province of Yalova which was built wrongly in 1981

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply