ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر مستعفی

ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر مستعفی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حسین اصغر نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھیج دیا ہے۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے ابھی تک ڈپٹی چیئرمین نیب کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔

ایوان صدر کے ذرائع بھی اس خبر کی تصدیق نہیں کر رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کو ڈپٹی چیئرمین کا استعفیٰ نہیں ملا، طریقہ کار کے مطابق ڈپٹی چیئرمین کا استعفیٰ چیئرمین نیب کی سفارش کیساتھ وزارت قانون کو بھیجا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزارت قانون استعفیٰ کے فیصلے کے ساتھ صدر کو حتمی فیصلے کیلئے بھیجتی ہے صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون کو اس کا نوٹیفکیشن جاری کرنا ہوتا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین نیب کے مستعفی ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply