سلمان کے ساتھ کام سے انکار کرنے والی 6 اداکارائیں

SHOPPING
SHOPPING

سلمان خان بولی وڈ انڈسٹری کا وہ نام ہیں جن کے ساتھ کام کرنا ہر اداکاراہ کی خواہش ہوتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں اسی بولی وڈ انڈسٹری میں کئی اداکارائیں ایسی بھی ہیں جنہوں نے سلمان کے ساتھ ایک فلم میں کام کرنے بعد آئندہ کیلئے انکار کردیا۔

آج ہم آپ کو ان بولی وڈ اداکاراؤں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے ایک فلم میں کام کرنے کے بعد سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا، ذیل میں فہرست ملاحظہ کریں۔

ٹوئنکل کھنا

اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنا نے سلمان کے مخالف فلم ‘جب پیار کسی سے ہوتا ہے’ میں کام کیا، فلم اچھی تھی مگر ٹوئنکل نے آئندہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔

سونالی بیندرے

سونالی اور سلمان کی جوڑی کو فلم ‘ہم ساتھ ساتھ ہیں’ میں فلم بینوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا، تاہم ان کی جوڑی کو بلیک بگ کیس کی وجہ سے دوبارہ اسکرین پر کبھی نہیں دیکھا گیا۔

امیشا پٹیل

سلمان خان اور امیشا پٹیل نے فلم ‘یہ ہے جلوہ’ میں اداکاری کی، سلمان اور امیشا کی بری کیمسٹری کی وجہ سے یہ فلم فلاپ ہوئی اور آئندہ انہیں ایک ساتھ کبھی کام کرنے کا موقع نہ مل سکا۔

جوہی چاؤلہ

سلمان خان کی فلم ‘دیوانہ مستانہ’ میں جوہی چاؤلہ نے ‘گیسٹ اپیئرینس’ دی، یہ وہ واحد موقع تھا جب دونوں سپر اسٹارز کو ایک ساتھ دیکھا گیا، اس کے بعد ان دونوں کو ساتھ کسی فلم میں کام کرتے نہیں دیکھا گیا۔

امریتا راؤ

امریتا راؤ کو فلم ‘پریم رتن دھن پایو’ میں سلمان خان کی بہن کا کردار ادا کرنا تھا تاہم انہوں نے یہ کردار ادا کرنے سے معذرت کرلی، بعد ازاں انہیں سلمان کی محبوبہ کا کردار آفر ہوا تو دونوں پارٹیوں کی جانب سے معاملات طے نہ پاسکے اور امریتا کو فلم چھوڑنا پڑی۔

اُرمیلا متونڈکر

SHOPPING

نوے کی دہائی میں فلمی دنیا پر راج کرنے والی اداکارہ ارمیلا متونڈکر سلمان کان کے مخالف ‘جانم سمجھا کرو’ میں نظر آئیں، یہ فلم فلاپ ثابت ہوئی اور شاید یہی وجہ ہے کہ دونوں اداکاروں نے آئندہ ایک ساتھ کبھی کسی فلم کو سائن نہیں کیا۔

SHOPPING

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *