قادر خان انتقال کر گئے

ممبئی : بھارتی فلموں کے معروف اداکار، کامیڈین اور رائٹر قادر خان طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے ہیں۔

قادر خان گزشتہ کئی روز سے بیماری اور کمزوری کے باعث چلنے پھرنے سے بھی معذور تھے۔

تفصیلات کے مطابق بے شمار بھارتی فلموں میں اپنی مزاحیہ اداکاری سے شائقین کو محظوظ کرنے والے معروف اداکار قادر خان طویل عرصہ بیمار رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔

چند سال قبل قادر خان کے گھٹنوں کی سرجری ہوئی تھی جس کے بعد ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ انہیں چلنے کی پریکٹس کرنی ہوگی، لیکن کمزوری کے باعث انہوں نے چلنے سے انکار کردیا اور  اپنی وہیل چیئر پر ہی بیٹھنا پسند کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

قادر خان نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز مزاحیہ اداکار کے طور پر کیا، انہوں نے سینکڑوں فلموں میں کام کیا۔ وہ ایک ورسٹائل فنکار تھے، فلمی کیرئیر میں انہوں نے متعدد قسم کے رول کئے اور ہر کردار میں جان ڈال دی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply