شاہ رخ خان کے قریبی دوست پر اداکارہ کے ریپ کا الزام

بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے قریبی دوست، فلمساز اور پروڈکشن کمپنی کے مالک 60 سالہ کریم مورانی پر بڑا الزام عائد کردیا۔تفصیلات کے مطابق 25 سالہ اداکارہ نے کنگ خان کے دوست پر نشہ دینے کے بعد زیادتی اور بلیک میل کرنے کا الزام عائد کردیا ہے۔بھارتی شہر حیدرآباد دکن کی ایک نوجوان اداکارہ کی جانب سے کریم مورانی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس وقت پہلی بار زبردستی منشیات دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ محض 21 سال کی تھیں۔اس سے قبل گزشتہ برس جنوری میں اداکارہ نے کریم مورانی پر شراب اور نشہ دے کر متعدد مرتبہ زیادتی کرنے، تشدد کرنے اور بلیک میل کرنے کا مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق کریم مورانی کی بیٹی زویا مورانی بھی اداکارہ ہیں جبکہ زویا مورانی ان کے والد پر الزامات لگانے والی اداکارہ کی گہری دوست ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply