گلے کے عارضے کا علاج الائچی سے ممکن، طبی ماہرین

ماہرین صحت نے کہا ہے کہ گلے کی تمام تکالیف کا گھریلو علاج ’’الائچی‘‘ سے کریں، الائچی کو چبانے سے اس میں سے تیل نکلتا ہے جو نظام انہضام کیلئے بیحد مفید ہے یہ گلے کی تکلیف،کھانسی اور سردی جیسی بیماریوں سے بھی نجات دلاتی ہے۔ ایک چھوٹی سی سبز الائچی میں چند ایسے غذائی اجزا موجود ہیں جو انسانی صحت کو تندرست اور توانا رکھنے میں مدد دیتے ہیں، ماہرین کے مطابق کھانسی سے نجات پانے کیلئے ایک چٹکی الائچی پاؤڈر، ایک چٹکی نمک، ایک چائے کا چمچ گھی اور آدھا چائے کا چمچ خالص شہد لیں اور ان تمام اشیا کو مکس کر کے کھا لینے سے کھانسی میں سو فیصد آرام آئیگا۔ گلے کی بیماریوں کے علاوہ الائچی اور بھی دوسری بیماریوں کیلئے مفیدہے جن میں بدہضمی، سانس اورمنہ کی بدبو کوختم کرنا، تیزابیت کی شکایات، بلڈ پریشر اور دل کے امراض سے بچنا شامل ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply