• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • واٹس ایپ صارفین اب نمبر محفوظ کیے بغیر میسج بھیج سکیں گے

واٹس ایپ صارفین اب نمبر محفوظ کیے بغیر میسج بھیج سکیں گے

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ تیزی سے نئے فیچرز متعارف کروا رہی ہے۔ صارفین نمبر محفوظ کیے بغیر میسج بھیج سکیں گے۔

فیچر استعمال کرنے کے لیے صارفین کو واٹس ایپ کی ہوم اسکرین پر نئے میسج کے نشان پر کلک کرنے کے بعد سرچ بار میں وہ نمبر درج کرنا ہوگا جس کو وہ میسج بھیجنا چاہتے ہیں۔ بعد ازاں درج کیا گیا نمبر ’آپ کے کانٹیکٹس میں موجود نہیں‘ کی کیٹیگری میں واضح ہوگا۔

پروفائل فوٹو اور نمبر کی دائیں جانب ’چیٹ‘ کا آپشن موجود ہوگا جس پر کلک کرتے ہوئے صارفین گفتگو کا آغاز کر سکیں گے۔فی الحال صارفین صرف ویب لنک کے ذریعے شروع کی گئی گفتگو یا گروپ چیٹ میں کسی ایسے نمبر کو میسج بھیج سکتے ہیں جن کا نمبر محفوظ نہ کیا گیا ہو۔

Advertisements
julia rana solicitors

واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر جلد متوقع ہے۔ تاہم، کمپنی کی جانب سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply