محنت کا کوئی نعم البدل نہیں

بالی وڈ کے سدا بہار اداکار انیل کپور نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ، جس میں وہ فٹ اور جوان نظر آنے کے لئے کڑی محنت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اداکار انیل کپور کا شمار بالی وڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جن پر عمر کا کوئی اثر نہیں ہوتا، 61 سال کی عمر میں بھی انیل کپور کسی نوجوان کی طرح بالکل فٹ اور جوان نظر آتے ہیں۔ تاہم ان کے فٹ رہنے کے پیچھے ان کی کڑی محنت شامل ہے۔ حال ہی میں انیل کپور نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ، جس میں وہ جم میں سخت ورزش کرتے نظر آ رہے ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے تھامس ایڈیسن کا مشہور قول لکھا کہ محنت کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے انیل کپور خود کو فٹ اورجوان رکھنے کے لئے کتنی محنت کر رہے ہیں اور اپنی فٹنس پر سمجھوتہ کرنے کے لئے بالکل بھی تیار نہیں ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply