• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حریم شاہ کے اظہارِ محبت کا بلاول بھٹو نے کیا جواب دیا؟

حریم شاہ کے اظہارِ محبت کا بلاول بھٹو نے کیا جواب دیا؟

سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر سیاست دانوں کے ساتھ متعدد ویڈیوز بنا کروائرل کرنے والی متنازع ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی۔

اس میں حریم شاہ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے اظہار محبت کیا،اس ویڈیو کو حریم نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر پوسٹ کیا جس کےبیک گراؤنڈ میں مشہور گانا ’تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم‘ گانا چل رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ متنازع ٹک ٹاک سٹار گانے کے ساتھ لپ سنکنگ کررہی ہیں اور موبائل میں بلاول بھٹو کی تصویر کو دکھاتے اپنی محبت کا اظہار کررہی ہیں، حریم نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر پرائیویسی کا خیال کرتے اس کو محدود کردیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جس پر سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو صرف لائیک کرسکتے ہیں یا دیکھ سکتے ہیں کوئی کمنٹ نہیں کیا جاسکتا۔ ویڈیو سامنےآنے پر صارفین کی ایک کثیر تعداد اس کو پسند کرچکے ہیں،  ویڈیو کو اب تک 28 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ اپنے گزشتہ انٹرویو میں حریم نے اپنی پسند کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول بھٹو مجھے پسند ہیں اور ان کو وزیراعظم کے عہدے پر دیکھنا چاہتی ہوں۔اور انشااللہ وہ بنیں گے وزیراعظم۔مجھے ان میں پوٹینشل نظر آتا ہے اور وہ اس عہدے کے لائق بھی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply