پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز ٹوئٹر پر ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
عمران خان کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ مریم نواز پی ڈی ایم اورکرپشن کے پیسے پرپروان چڑھیں، مریم کے سپریم کورٹ کے ججزپر شرمناک حملوں کا واحد ہدف انتخابات سے فرار ہے، یہ انتخابات سے فرارچاہتے ہیں چاہے آئین کو روند کر ہی حاصل ہو۔
سابق وزیراعظم نے مزید لکھا کہ سپریم کورٹ پرحملوں سےیہ گروہ جنگل کاقانون رائج کرنے کے ساتھ وفاق کو شدید نقصان پہنچا رہاہے، پی ڈی ایم قیادت ہمیں چیلنج کرتی تھی کہ انتخابات چاہتے ہیں تو کے پی اور پنجاب اسمبلی توڑیں، اب ہم نے مقابلےکیلئے پکارا ہے تو انتخابات کے نام سے ان کی جان نکلی جاتی ہے۔
مریم نواز نے ٹوئٹر پر ردعمل میں عمران خان کو سازشوں کا سرغنہ قرار دیا۔
مریم نواز کاٹویٹ میں کہنا تھاکہ تمہاری چیخیں غلط نہیں ہیں کیونکہ تم سازشوں کے سرغنہ رہے ہو، تم اپنےگاڈ فادر فیض اوراس کے ٹولے کی مدد سے انہی سازشوں پر پلتے رہے ہو لیکن اب بڑے بڑے برج الٹ چکے۔
ن لیگ کی چیف آرگنائزر کامزید کہنا تھاکہ اب تم دیکھو اسی ‘spoilt brat’ نے تمہیں ہرادیا، اب تمہارے جیسے لاڈلے اور پیادے ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائیں گے۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں