• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دہشت گردوں کی کارروائیاں 100 فیصد تک ختم ہوجائیں گی، احسن اقبال

دہشت گردوں کی کارروائیاں 100 فیصد تک ختم ہوجائیں گی، احسن اقبال

دہشت گردوں کی کارروائیاں 100 فیصد تک ختم ہوجائیں گی، احسن اقبال
کوئٹہ(اپنے رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کوئٹہ میں گذشتہ روز ہونے والے دھماکے کے حوالے سے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی کمر توڑی جا چکی ہے اور بہت جلد دہشت گردوں کی کارروائیاں بھی 100 فیصد ختم ہوجائیں گی۔وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دشمن چالاک اور پاکستان کے حوالے سے برے عزائم رکھتا ہے لہٰذا یہ وقت ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا نہیں ہے بلکہ یہ دہشت گردوں اور ملک کے دشمنوں کو نیچا دکھانے کا وقت ہے۔حکومتی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 سال میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور کافی حد تک دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے جبکہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنا مستقبل کا سوال ہے۔اس موقع پر وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز ہونے والے واقعہ کو سیکیورٹی کی خامی کہنا مناسب نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشکل جنگ ہے جس میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پشین اسٹاپ کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے فوراً بعد ہی کوئٹہ پہنچ گئے تھے جہاں انہوں نے دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی جس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری سمیت دیگر صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply