گلگت(نیوز رپورٹ) گلگت بلتستان پروفیسر اینڈ لیکچرار کی ایک اہم میٹنگ ڈگری کالج مناور گلگت میں ایسوسی کے صدر ارشاد احمد شاہ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ صدر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام کالج کے پروفیسروں اور لیکچراروں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ سیکنڈ ٹائم، ٹائم سیکیل، ریگولر پروموشن، ایس آر او، پی سی فور اور دیگر اہم معاملات عرصے سے التوا کا شکار ہیں۔ایسوسی کے ممبران نے بہت صبر کیا مگر اب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے۔ صدر نے کابینہ کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر حکام بالانے ان اہم معاملات کو فوری حل نہ کیا تو تمام کالجز میں احتجاج شروع کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر کالی پٹیاں باندھی جائیں گی۔ اگر حکام بالا غفلت سے بیدار نہ ہوئے تو کلاسوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا پھر سڑکوں پر نکلا جائے گا۔ صدرنے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن کے حکام کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے۔ ہم عنقریب چیف سیکرٹری سے مل کر تمام تحفظات سے آگاہ کریں گے۔
Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں