• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت،ہسپتال میں آکسیجن سپلائی منقطع ہونے سے 63 بچے ہلاک

بھارت،ہسپتال میں آکسیجن سپلائی منقطع ہونے سے 63 بچے ہلاک

بھارت،ہسپتال میں آکسیجن سپلائی منقطع ہونے سے 63 بچے ہلاک
نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر گورکھپور کے ایک سرکاری ہسپتال میں آکسیجن کی سپلائی بند ہونے سے 63 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ جن میں زیادہ تعداد نوزائیدہ بچوں کی ہے۔ہسپتال کو آکسیجن سپلائی کرنے والی کمپنی نےواجبات کی ادائیگی نہ ہونے کے سبب گزشتہ رات سپلائی روک دی تھی تاہم ہسپتال انتظامیہ اور ضلعی حکومت نے کہا ہے کہ بچے آکسیجن کی قلت سے نہیں بلکہ انفیکشن سے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ورثا کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں گیس کی کمی کے باعث بچے ہلاک ہوئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر گورکھ پور کے سرکاری ہسپتال میں آکسیجن کی سپلائی منقطع ہونے اور انفیکشن پھیلنے سے ہلاک بچوں کی تعداد 63 ہوگئی ہے، جن میں زیادہ تعداد نوزائیدہ بچوں کی ہے۔حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ اور ضلعی حکومت نے کہا ہے کہ بچے آکسیجن کی قلت سے نہیں بلکہ انفیکشن سے ہلاک ہوئے، جبکہ ورثا کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں گیس کی کمی کے باعث بچے ہلاک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ہسپتال کو آکسیجن سپلائی کرنے والی کمپنی نےواجبات کی ادائیگی نہ ہونے کے سبب گزشتہ رات سپلائی روک دی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply