• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان کو ایسی ایمرجنسی کا سامنا نہیں کہ آئی ایم ایف سے مدد مانگنی پڑے، اسد عمر

پاکستان کو ایسی ایمرجنسی کا سامنا نہیں کہ آئی ایم ایف سے مدد مانگنی پڑے، اسد عمر

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایسی ایمرجنسی کا سامنا نہیں کہ آئی ایم ایف سے مدد مانگنی پڑے۔عرب نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا، ‘ہم نے درآمدات نہیں روکیں اور نہ ہی مالیاتی پابندیاں لگائیں’۔اسد عمر کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کا مقصد معاہدوں کو اعلیٰ سطح پر طے کرنا اور باہمی تعلقات کو مضبوط کرنا تھا۔وزیر خزانہ کے مطابق وزیراعظم کے دورے کے دوران سعودی عرب سے تجارتی امور اور براہ راست بیرونی سرمایہ کاری پر بات کی گئی جبکہ ویزا فیس اور پاکستانی مزدوروں کو درپیش دیگر مسائل بھی زیرِ غور آئے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے وفود میں ملاقات اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوگی، جس کے دوران سعودی عرب کی سرمایہ کاری کا حجم اور شعبوں کا تعین طے کرلیا جائے گا۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اکتوبر میں ڈالر سیونگ سرٹیفکیٹ کے اجراء پر غور کر رہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply