سو لفظ: توہین

جنابِ والا مدعا علیہ نے میرے مخالف کی توہین کی ہے۔
کیا ثبوت ہے؟
دس لوگ گواہ ہیں؟
لیکن ان میں سے کسی نے خود نہیں سنا۔۔
بلکہ کسی کو کہتے سنا کہ آپ کے مؤکل کو برا کہا گیا۔
جناب والا سب لوگ گواہ ہیں کہ یہ کہہ سکتا ہے!
کہہ سکنے اور کہنے میں بڑا فرق ہے۔
سب جانتے ہیں کہ یہ ہمارا مخالف ہے۔
مخالف ہونا مجرم بناتا ہے؟
جنابِ والا ہمیں انصاف چاہئے!
یہ عدالت ملزم کو باعزت بری کرتی ہے!
(عدالت کے باہر) ۔۔ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔
ہمارے مکمل دلائل سنے ہی نہیں گئے!

Facebook Comments

ذیشان محمود
طالب علم اور ایک عام قاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply