• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کے الیکٹرک کی غفلت سےمعذورعمر کا علاج بیرون ملک کرانے کی منظوری

کے الیکٹرک کی غفلت سےمعذورعمر کا علاج بیرون ملک کرانے کی منظوری

کراچی:سندھ کابینہ نے کے الیکٹرک کی غفلت سے معذور عمر کا علاج بیرون ملک کرانے کی منظوری دے دی۔پیر کو سندھ کابینہ کے اجلاس میں کے الیکٹرک کی غفلت کی گونج رہی،وزیراعلیٰ سندھ کی معذور عمر کے علاج سے متعلق باز پرس جاری رہی۔سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر امتیاز شیخ،مرتضیٰ وہاب سے عمر اور کے الیکٹرک کے ذمہ داران سے میٹنگز کی تفصیلات مانگیں۔امتیاز شیخ نے بتایا کہ معذور عمر کے والدین اور کے الیکٹرک انتظامیہ سے ملاقاتیں کیں،کے الیکٹرک دو عشاریہ ملین روپے معاوضہ دینے کیلئے تیار تھی ،جسے وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر 5ملین کروایاگیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت بچے کا بیرون ملک علاج کروائے گی،یہ کیا بات ہوئی کہ کے الیکٹرک بچے کا باہر علاج کروانے پر آمادہ نہیں، سندھ حکومت بچے کو صحت کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply