• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سابق افغان وزیر نے جرمنی میں سائیکل پر پیزا ڈیلیوری شروع کردی

سابق افغان وزیر نے جرمنی میں سائیکل پر پیزا ڈیلیوری شروع کردی

جرمن میڈیا کے مطابق افغان حکومت میں سابق وزیر مواصلات سید احمد شاہ سادات نے مشرقی جرمن ریاست سیکسونیا کے لیپ زگ میں ایک فوڈ ڈیلیوری کمپنی میں کام کام شروع کیا ہے۔ وہ اپنی سائیل پر گاہکوں کو پیزا سپلائی کررہے ہیں۔

ایچ آئی وی ٹی وی نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ سابق وزیر مواصلات سید احمد شاہ سادات لیپ زگ شہر میں سائیکل پر پیزا آرڈر سپلائی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب جرمن اخبار “دی پیپل آف لیپزگ” کے مطابق سابق افغان وزیر 2020 میں اپنے ملک سے فرارکے بعد سیکسونیا میں جرمن کمپنی “لائیف رینڈو” کے ساتھ پیزا کی ترسیل کا کام کررہے ہیں

Advertisements
julia rana solicitors

لیپ زگ پیپلز ڈیلی کے مطابق سابق افغان وزیر کا کہنا ہے کہ “میں اب سادہ زندگی گزار رہا ہوں”۔ انہوں نے دسمبر 2020 میں افغان حکومت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply