بھارت میں ہم جنس پرستی قانونی قرار

بھارتی سپریم کورٹ نے 2013 میں دیئے گئے اپنے ہی فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ہم جنس پرستی کو قانونی قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنیچ نے متفقہ فیصلہ دیتے ہوئے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دینے والی قانونی شق 377 کو منسوخ کردیا جس کے بعد ملک میں اب ہم جنس پرستی جرم نہیں ہوگا۔ بھارتی چیف جسٹس دیپک مشرا نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ہم جنس پرستوں کو عام شہریوں کے حقوق حاصل ہیں، ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کرنا اعلیٰ ترین انسانیت ہے۔ ہم جنس پرستی کے خلاف قانونی شق 377 غیرمعقول اور ظالمانہ ہے، کوئی بھی شخص اپنی ذات کی وجہ سے تنہا نہیں ہوسکتا۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں ہدایت کی کہ وقت کے تقاضوں کے مطابق اس قانون کی مزید تشریح ہونی چاہیے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply