صارفین فیس بک سے متنفر ہوگئے

نوجوانوں اور بڑی عمر کے افراد میں فیس بک سے بیزاری بڑھتی جارہی ہے جس کے سبب بڑی تعداد میں لوگ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے فرار اختیار کر رہے ہیں۔

پیو ریسرچ سینٹر کے نئے ڈیٹا کے مطابق کیے جانے والےسروے میں 18اور اس زیادہ برس کے 42فیصد افراد نے گزشتی برس سوشل  نیٹ ورک سائٹ سے متعدد ہفتوں کا وقفہ لیا ہے۔ایک چوتھائی افراد کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے اسمارٹ فونز سے موبائل ایپ  مکمل طور پر ڈیلیٹ کردی ہے۔

سروے 29مئی سے 11جون کے درمیان کیا گیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ فیس بک صارفین کے اذہان میں فیسبک کا پرائیویسی اسکینڈل  ابھی بھی تازہ ہے۔

لیکن مہینوں تک فیس بک کی پرائیویسی  کے  متعلق غلطیوں، الیکشن دھاندلی، غلط معلومات پر مبنی مہم جوئی اور قابل اعتراض موڈریشن پریکٹسز کی باتیں سننے سے لوگوں کا اس سے متنفر ہونا خطرے کی گھنٹی ہے۔

فیس بک ترک کرنےکی مہم میں ہر عمر کے افراد شامل ہیں۔18 سے 29برس کے درمیان 44فیصد افراد نے جبکہ 50 سے 64برس تک کے افراد نے پیو کو بتایا کہ انہوں نے فیس بک ایپ ڈیلیٹ کردی ہے۔ 65برس سے زائد کے افراد کی شرح 12فیصد تک کم ہوئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

The Verge بشکریہ

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply