صدر ممنون حسین کی مدت صدارت کا آج آخری روز

اسلام آباد: صدر ممنون حسین کی مدت صدارت کا آج آخری روز ہے، نو منتخب صدر عارف علوی کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

صدر ممنون حسین 5 سال بطور صدر پاکستان رہنے کے بعد آج ریٹائرڈ ہو جائیں گے،ممنون حسین کو ایوان صدر سے رخصتی کے موقع پر مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا ۔

ممنون حسین نے ایوان صدر میں افسران اوراہلکاروں سے الوداعی  ملاقاتیں کیں او ر اپنا عہد صدارت مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ۔

الوداعی ملاقاتوں میں صدر ممنون نے کہا کہ وہ عہدہ صدارت چھوڑتےوقت اس بات پر مطمئن ہیں کہ انہوں نے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی اور اپنے اختیارات اور آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کیا۔

صدر کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد پی ٹی آئی کےنومنتخب صدر عارف علوی کل ملک کے 13 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار ان سے حلف لیں گے،اس سلسلہ میں ایوان صدر میں اتوار کی دوپہر ایک بجے تقریب ہو گی۔

تقریب میں وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ، غیر ملکی سفیر، تحریک انصاف کے سینئر عہدیدار شرکت کریں گے۔

حلف نامہ پر دستخط کے ساتھ ہی نئے صدر کی مدت شروع ہو جائے گی اور صدر ممنون حسین سبکدوش ہو جائیں گے۔

صدر ممنو ن حسین نے اپنے عہد صدارت کے دوران پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے 4 بار خطاب کیا اور چاروں مرتبہ خطاب قومی زبان اردو میں کیا ۔

اس کے علاوہ صدرنے ملک میں اردو زبان کی ترویج کیلئے بھی اہم اقدامات کئے ،انہوں نے مختلف ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون اور تجار ت میں فروغ کے معاہدے بھی کئے ۔

Advertisements
julia rana solicitors

ممنون حسین 1999 میں گورنر سندھ بنے،وہ2013 میں صدارتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار وجیہ الدین کو 77 ووٹ سے شکست دے کر 9 ستمبر 2013 کو صدر کی نشت سنبھالی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply