خون کی روانی بہتر بنانے میں آلو اہم غذا

دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی سبزیوں میں آلو سر فہرست ہے لیکن حالیہ دور میں موٹا پے کے تصور کی وجہ سے لوگ نوڈلز، سیریلز اور دیگر کھانوں کو ترجیح دے رہے ہیں ، تاہم غذائیت کے لحاظ سے آلو اب بھی بہترین ذریعہ ہیں۔ بھاپ سے گلائے گئے 100 گرام آلوئوں میں چکنائی، سوڈیم، کولیسٹرول اور گلوٹن نہیں پایا جاتا ، جبکہ اتنی مقدار کے آلوئوں سے وٹامن سی کی روزانہ نصف ضرورت پوری ہوجاتی ہیں۔ آلو میں کیلے سے زیادہ پوٹاشیم ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن بی 6، فائبر، میگنیشیم اور جسم کےلئے ضروری اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں۔ اگرچہ آلو میں نشاستہ ہوتا ہے لیکن یہ خون میں شکر کی مقدار قابو میں رکھتا ہے، ہاضمہ بہتر کرتا ہے اور غذائی اجزا کو معدے میں جذب کرکے پیٹ بھرنے کا احساس دیتا ہے، بدن کی سوزش اور جلن کو کم کرنے کےساتھ خون کی روانی کو بہتر بنانے میں آلو اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ آلو میں موجود کاربوہائیڈریٹس بہت دیر تک جسم کو توانائی فراہم کرتے رہتے ہیں کیونکہ یہ پیچیدہ نوعیت کے کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں، جنہیں توڑ کر گلوکوز میں بدلنے اور توانائی حاصل کرنے کا عمل خاصی دیر تک جاری رہتا ہے۔ اسی لئے ڈائٹنگ کے نام پر آلوئوں کو اپنی غذا سے نکال باہر کرنا کسی بھی صورت دانش مندانہ فیصلہ نہیں ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply