• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سینما مالکان لوڈ ویڈنگ کی ناکامی کے ذمہ دار ، ہدایتکار

سینما مالکان لوڈ ویڈنگ کی ناکامی کے ذمہ دار ، ہدایتکار

 نامور پاکستانی ہدایت کار نبیل قریشی نے لوڈ ویڈنگ کی ناکامی پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کی ناکامی میں سینما مالکان کا ہاتھ ہے۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم لوڈویڈنگ باقی دونوں فلموں پرواز ہے جنون اور جوانی پھر نہیں آنی2 کے مقابلے میں توقع کے برعکس کم بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ لوڈ ویڈنگ کی ناکامی پر فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی نے سینما مالکان اور فلم ڈسٹری بیوٹرز  پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے ٹویٹ کی ہے کہ سارے سینماز میں بہت دھاندلی ہوئی ہے، جب آپ ایک ایسی فلم بنائیں جو سماجی مسائل پر مبنی ہو اور معاشرے میں رائج غلط روایات کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کرے لیکن وہ توقع کے برعکس کم بزنس کرے تو آپ کو دکھ ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سینما مالکان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مقامی سینما میں دوسری فلموں کے مقابلے میں لوڈ ویڈنگ کا صرف ایک شو دکھایا جارہا ہے، وہ بھی صبح کے ٹائم، جبکہ عید پر ریلیز ہونے والی دوسری فلموں کے ایک دن میں کئی شوز دکھائے جارہے ہیں۔ یہ سب سینما مافیا کی سازش ہے ہمیں نیچے دھکیلنے کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply