• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عدالت نے عمران خان کی تقریر اور بیانات نشر کرنیکا حکم دیدیا

عدالت نے عمران خان کی تقریر اور بیانات نشر کرنیکا حکم دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے کا حکم دے دیا اور کہا پیمراعدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے کیخلاف درخواست کا فیصلہ جاری کردیا۔

جسٹس شمس محمود مرزانےبانی پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا، جس میں بانی پی ٹی آئی کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہورہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ پیمراعدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنائے ساتھ ہی پیمرا بانی پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کے امیدواروں کی میڈیاپر مکمل کوریج بھی یقینی بنائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ آزاد اور شفاف الیکشن جمہوریت کے لیے لازم ہیں، ہر سیاسی جماعت کو آزادانہ الیکشن مہم چلانے کی مکمل آزادی ہے، سیاسی جماعتوں کواجتماع اور اپنا منشور عوام تک پہنچانےمیں مکمل آزادی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

لاہور ہائیکورٹ کاریمارکس دیئے کہ آزاد میڈیا بھی جمہوریت کیلئےاتنا ہی ضروری ہے ، آئین میں دی گئی آزادی اظہارسمیت دیگرحقوق کےبغیرالیکشن شفاف اور آزاد قرار نہیں دیے جاسکتے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply