لمبی زندگی چاہتے ہیں تو یہ 4کام کریں

عموماً لوگ اپنی صحت اور غذا کو لے کر ضرورت سے زیادہ محتاظ ہوتے ہیں اور بےجا تجربات کرتے ہیں جس میں کبھی نئی نئی ورزشیں اور سپر فوڈ کا استعمال شامل ہے۔  ایسا کرنے سے ان  کی صحت پر قطعی کوئی مثبت اثرات مرتب نہیں ہوتے ہیں۔

اگر آپ بھی لمبی اور صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو امیریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے جرنل میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق آپ اگر چار کام کرلیں تو آپ کی صحت مناسب رہے گی۔

تمباکو نوشی سے گریز کریں۔  لو رسک لائف اسٹائل کے اعتبار سے تمباکو نوشی کریں ہی نہیں۔

مناسب وزن رکھیں۔  لو رسک لائف اسٹائل کے تحت باڈی ماس انڈیکس 18.5سے 24.9تک ہونا چاہیئے۔ بی ایم آئی وزن اور قد کا تناسب ہوتا ہے۔

روزانہ ورزش کریں۔ لورسک کے لحاظ سے روزانہ  30منٹ یا اس سے زیادہ معتدل یا شدید نوعیت کی ورزش کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

صحت مند غذا ترتیب دیں۔ لو رسک کے مطابق سبزیاں، پھل، میوے، پولی انسیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز اورلونگ چین اومیگا فیٹی ایسڈزپرمشتمل غذاصحت مند ہے۔  گائے اور بکرے کا گوشت ، مٹھاس والے بیوریجز،ٹرانس فیٹ اور نمک کا استعمال کم کریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply