ایک اسکاٹش لڑکی عجیب و غریب صورتحال میں مبتلا ہے جس میں وہ دن میں 30بار قے کرتی ہے۔
اسکاٹ لینڈ کے شہر پرتھ سے تعلق رکھنے والی 19سالہ کیٹلِن وائٹ شدید گیسٹروپیریسس میں مبتلا ہےجو اس کا معدہ خالی رکھتا ہے۔
کیٹلِن، جن کا وزن 38کلوگرام ہے بتاتی ہیں کہ ان کی زندگی کا بڑا حصہ اسپتال میں گزرا میں جہاں انہیں روزانہ کی بنیاد پرلِکوئیڈ غذادی جاتی ہے جس میں 12گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔
کمزور قوتِ مدافعت کی حامل مس وائٹ کو ان غذاؤں کی وجہ سے اکثر انفیکشن بھی ہوجاتے ہیں۔صرف اس سال ہی ان کو سات بار پس والے انفیکشن ہوئے۔
لڑکی غذائی قلت سے متاثر ہے اور اس کےاعضاء ناکارہ ہونے کے در پر ہیں۔انہیں غذا براہ راست جگر سے دی جاتی ہے۔
اگرچہ ایسا کرنا ان کے قے کرنے کے مسئلے کو حل کرتا ہوگا لیکن انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ اس سے انہیں مہلک انفیکشن ہوسکتا ہےاوران میں خون کے لوتھڑے بن سکتے ہیں۔
اپنے طبی اخراجات کیلئے مدد مانگنے والی کیٹلِن کہتی ہیں کہ ڈاکٹروں نے ان کی بیماری کو دیکھتے ہوئے کہا ہے کہ شاید وہ چھ مہینوں تک زندہ نہ رہ سکیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں