• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 2021 : شمالی چین کی سب سے بڑی جھیل میں پانی کے معیار میں پہلی بار بہتری آئی ہے

2021 : شمالی چین کی سب سے بڑی جھیل میں پانی کے معیار میں پہلی بار بہتری آئی ہے

(مکالمہ نامہ نگار/مترجم:طلحہ نصیر)  محکمہ ماحولیات کے مطابق ، صوبہ ہیبی میں واقع شمالی چین کی سب سے بڑی جھیل BAIYANGDIAN کے پانی کے معیار میں 2021 میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

چین میں سطحی پانی کے معیار کو پانچ مختلف معیاروں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں گریڈ اوّل اعلیٰ ترین معیار ہے۔ 2021 میں، بائیانگڈین (BAIYANGDIAN) جھیل کے پانی کے مجموعی معیار کو عام طور پر گریڈ چار سے گریڈ تین (اچھے معیار) میں اپ گریڈ کیا گیا تھا۔

اس کے پانی کے معیار کی نگرانی 1988 میں شروع ہوئی۔ جبکہ 1983 سے 1987 کے درمیان جھیل مکمل طور پر خشک ہو گئی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس جھیل میں پانی کی دوبارہ آمد کے بعد اس کے معیار میں پہلی دفعہ بہتری آئی ہے۔

2019 سے پہلے، جھیل کو اس کے پانی کے خراب معیار کی وجہ سے طویل عرصے سے گریڈ پانچ کا درجہ دیا گیا تھا۔
2020 میں جھیل کی بڑی آلودگیوں میں زبردست کمی دیکھی گئی ہے۔ اس کی کیمیائی آکسیجن کی طلب سال 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں 16.8 فیصد کم ہوئی ہےاور کل فاسفورس میں 30.4 فیصد سالانہ کے حساب سے کمی واقع ہوئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اپریل 2017 میں چین نے( Xiong’an) نیو ایریا کے قیام کا اعلان کیا تھا جو کہ بیجنگ سے تقریباً 100 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے اور چینی صوبہ ہیبی میں تین کاؤنٹیوں پر پھیلا ہوا ہے۔
اس نئے ایریا کےقیام کے بعد سے بائیانگڈین ( BAIYANGDIAN) جھیل میں ماحولیاتی بحالی اور پانی کے معیار کی بہتری میں تیزی آئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply